کوئٹہ (رپورٹر) کستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرملک محمد اقبال مرغزانی کی قیادت میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ غیر قانونی قید،علاج معالجے کی سہولت نہ دینے اور پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف پرامن احتجاج ہوا احتجاج میں سینئیر نائب صدر محمدیعقوب خجک٬نائب صدر گل زمان مری٬جنرل سیکٹری میرسیف اللہ رند٬سیکٹری اطلاعات کلیم اللہ مرغزانی٬انصاف یوتھ ونگ کے صدر وسیم اکرم ہانبھی سمیت کارکنان نے شرکت کی مظاہرے میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پارٹی بانی عمران خان کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں غیر قانونی حراست سے رہا کیا جائے شرکاء نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنا جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔احتجاج میں شریک رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارٹی ذمہ داران کی مسلسل گرفتاریاں سیاسی انتقام کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو انتقامی کارروائیوں کے ذریعے دبانے کی کوششیں ملک میں جمہوری اقدار کو نقصان پہنچا رہی ہیں مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “فوری رہائی دو”، “سیاسی انتقام بند کرو” اور “جمہوریت کا احترام کرو” جیسے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے پرامن انداز میں احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے اور سیاسی عمل میں رکاوٹیں ختم کی جائیں مقررین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا مظاہرہ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا، تاہم شرکاء نے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا دوران احتجاج پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گۓ تھے

