خضدار(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں ماہر تعلیم پروفیسرمحمد اکبرملازئی اور جوانسال فرزند بیبرگ ملازئی کی روڈ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا بلوچستان بھرمیں سنگل شاہراہوں کی وجہ سے آئے روز حادثات ہورہی ہیجسکی سب سے بڑی وجہ صوبہ میں شاہراہوں کا اب تک سنگل ہونا ہے پورے صوبے میں ابھی تک ایک ہی شاہراہ دورویہ نہیں ہوسکا ہے۔آئے روزقومی شاہراہوں پر قیمتی جانیں ضیاع ہورہی ہیبلوچستان کی تمام شاہراہیں مقتل گاہ بنی ہوئی ہے انہی روڈوں میں پے درپے واقعات سے سالانہ ہزاروں قمیتی انسانی جانیں لقمہ اجل بن جاتی ہیں یہ ایک بہت بڑی لمحہ فکریہ ہے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے کہا پروفیسرمحمد اکبرملازئی اورانکے جوانسال فرزند بیبرگ ملازئی کا افسوسناک حادثاتی موت پر اہل علاقہ بہت زنجیدہ اورآفسردہ ہے اورانکے حادثاتی موت کوصوبے کیلئے ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہیں۔ میر اسراراللہ خان زہری نیکہا دکھ کی اس گھڑی میں میرے تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں حادثے میں جان بحق دوقیمتی جانوں کی ضیاع پر ملازئی خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور مرحومان کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندہ خاندان کے صبرجمیل کیلئے دعا کی ہے۔آخر میں میراسراراللہ خان زہری کہا ہم دعاکرتے ہیں اللہ پاک حادثہ میں مرحوم پروفیسر محمد اکبرملازئی کیدیگر فیملی کے زخمیوں کو جلدصحت یابی نصیب عطاء فرمائے اور انہیں مزید جانی نقصانات سے اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔ امین

