مستونگ میں رمضان سستا بازار قائم نہ ہوسکا

مستونگ (رپورٹر )بازار میجر چوک و گردونواح میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیائے خوردونوش دالیں, چینی ، چاول گوشت ،سبزی پھل، بیسن ، آٹا، گھی، دودھ, دہی، مشروبات وغیرہ کے قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی غیر محترک ہونے سے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کے کمر توڑ دی ہے۔۔۔۔ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طورپر غیر فعال ہونے سے منافع خوروں کی چاندی لگ گئے۔۔۔ گرانفروشوں ماہ صیام کو کمائی کا مہینہ سمجھ کر ناجائز منافع خوری کے ذریعے بے دریغ انداز میں عوام کو لوٹ رہے ہیں۔۔ ایسے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے دعوے صرف اور صرف کاغذی کاروائی کی حد تک محدود ہوکر رہ گئے۔۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے چند روز گزار جانے کے باوجود بھی دکانداروں کو اب تک سرکاری نرخنامہ لسٹ تک مہیا نہیں کی گئی ہے۔۔ کریانہ اسٹورز ، بیکریوں، تندوروں ،ملک شاپس سبزی اور پھل فروشوں جو اپنے دکانوں اور ریڑھیوں پر باقاعدہ آویزاں کریں۔۔ اکثر دکانداروں سبزی پھل فروشوں تندوروں ملک شاپس بچر شاپس میں لسٹ آویزاں نہ ہونے سے منافع خوروں اپنے مرضی کیمطابق خود ساختہ ریٹ مقرر کرکے عوام کو مہنگے داموں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرتے رہتے ہیں۔۔جوکہ مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کیساتھ اس بابرکت مہینے میں سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔ ضلع کے عوام گرانفروشوں کے رحم و کرم پر ہے۔ ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش سے بیدار ہوکر ناجائز منافع خوری میں ملوث گرانفروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کا آغاز کریں۔ اگر گرانفروشوں کیخلاف بروقت سخت اقدامات نہیں کی گئی تو عوام یہ سمجھتے ھیکہ انتظامیہ بھی گرانفروشوں کے سامنے لاچار اور مکمل بے بس ہے، ضلعی انتظامیہ فوری طورپر ضلع میں رمضان سستا بازار قائم کریں تاکہ غریب دیہاڑ دار طبقہ ماہ صیام میں سستا بازار سے اپنے روز مرہ کے اشیائے خوردونوش کم قیمتوں پر خرید سکیں اور رمضان المبارک میں سستائی کا ثمرہ عام غریب دیہاڑی دار طبقہ کو حاصل ہوسکے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں