سٹی 42 : خیبرپختونخوا میں سکولز، جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ ایلمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن ،ہائیر ایجوکیشن، اور آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی سکولز،جامعات جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گی۔ فیصلے کا اطلاق ابتدائی طور پر2ماہ کے لیے ہوگا۔
اعلامیے میں تعلیمی اداروں کے لیے ہائبرڈ اور آن لائن کلاسز کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی گئی۔ تمام سکولز سربراہان ،وائس چانسلرز اور متعلقہ اداروں کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

