ایچ ای سی کا بڑا اقدام، سائبر سیکیورٹی کے نئے اور جدید نصاب کی منظوری دیدی

سٹی 42 : ایچ ای سی نے بڑا اقدام اْٹھاتے ہوئے سائبر سیکیورٹی کے نئے اور جدید نصاب کی منظوری دے دی.

بی ایس، ایم ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کا نصاب صنعتی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ نیا تعلیمی نصاب ملک بھر کی جامعات میں 2026ء سے نافذ العمل ہوگا۔ نصاب میں نیٹ ورک سیکیورٹی، ڈیجیٹل فورنزک اور کرپٹو گرافی کی اسپیشلائزیشن شامل ہے۔

طلبہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے انٹرنشپ اور پریکٹیکل ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ قومی نصاب کمیٹی نے انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023ء کے تحت نصاب مرتب کیا۔ تعلیمی اداروں کو بنیادی ڈھانچے کی بنیاد پر مزید اسپیشلائزیشن شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں