میر شعیب جان نوشروانی نے ہمیشہ سے کھیلوں کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔ اخلاق تگاپی

میر شعیب جان نوشروانی نے ہمیشہ سے کھیلوں کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔ ان کی مالی اور انتظامی تعاون سے خاران میں یہ فٹبال ٹورنمنٹ نہ صرف کامیابی سے جاری ہے بلکہ اس نے مقامی سطح پر کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کھیل دوستی کی بدولت، خاران جیسے پسماندہ علاقے میں بھی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل رہا ہے۔ وہ نہ صرف فٹبال بلکہ دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں، جو ان کے ویژن اور عوامی خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کی سرپرستی سے کھلاڑیوں کو نہ صرف حوصلہ ملتا ہے بلکہ وہ ایک بہتر مستقبل کی طرف بھی گامزن ہوتے ہیں۔

یہ فٹبال ٹورنمنٹ خاران کے عوام کے لیے ایک عظیم تفریحی اور سماجی سرگرمی ہے۔ اس طرح کے ایونٹس سے نہ صرف مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے کا موقع ملتا ہے بلکہ اہل علاقے کے والوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کا جذبہ بھی پروان چڑھتا ہے۔ ٹورنمنٹ کے دوران سٹیڈیمز میں شائقین کا جوش و خروش اور مقامی اور بلوچستان بھر کے ٹیموں کی حمایت نہ صرف کھیلوں کے لیے محبت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ علاقے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہے۔ میر شعیب کی کاوشوں سے یہ ٹورنمنٹ جاری و ساری ہے ہم امید کرتے ہیں کہ میر شعیب جان ہمیشہ کھیلوں کی اہمیت کو مد نظر رکھ کر ہمیشہ خاران میں ایسے ٹورنمٹ کی انعقاد کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں