پی ایم ڈیس سی کا خالی سیٹیں بھرنے کا فیصلہ،میرٹ گِر گیا

پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی نشستیں پُر کرنے کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے داخلوں کے معیار میں نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے فیصلے کے تحت ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے کم از کم نمبرز 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد کر دیے گئے ہیں، جبکہ بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے کم از کم نمبرز 50 فیصد سے گھٹا کر 47 فیصد مقرر کر دیے گئے ہیں۔

مزید برآں، پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر 15 اپریل کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ کالجز کو مالی نقصان سے بچانے اور خالی سیٹیں بھرنے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ تاریخ میں پہلی بار داخلوں کی ڈیڈ لائن میں اس طرح توسیع کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں