اسلام آباد: پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان میں امریکی سفارتی مشن نیٹلی اے بیکر نے پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ قیام پاکستان کے بعد پاکستان کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل تھا۔
نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ گزشتہ 80 سال کے دوران پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
انہوں نے یومِ آزادی منانے والے پاکستان کے تمام دوستوں کے لیے امن، خوشی اور اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین دن کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
امریکی ناظم الامور اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانی قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

