کراچی (اسٹاف رپورٹ) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر ابڑو ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرید خان ابڑو کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے فرید خان ابڑو، میر عمر ابڑو اور عمران چٹھہ نے کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ویژن، ان کی قربانیوں، اور جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایسٹ سے سعید وجاہت جعفری اور ڈسٹرکٹ کورنگی سے ہارون چٹے نے فرید خان ابڑو کی دعوت پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، جسے پارٹی کے لیے ایک مثبت اور مضبوط قدم قرار دیا گیا۔تقریب میں جن معزز مہمانوں نے شرکت کی اُن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میر نادر علی ابڑو، راجہ سفیر، کاشف احمد، سلیم خمیسانی،بشپ نذیرعالم، خلیل چانڈیو،طلحہ صابری،مبشر، علی بلوچ، میر مدبر ابڑو، سلمان بگٹی، عابد میمن، ساجد اعوان اور دیگر پارٹی ورکرزبھی شامل تھے۔تقریب کا ایک خاص لمحہ وہ رہا جب میر نادر خان ابڑونے انٹرنیشنل ریسلر شیر خان کو بین الاقوامی فائٹ جیتنے پرفرید خان ابڑو کی جانب سے مبارکباد دی اور انہیں گولڈ میڈل سے بھی نوازا۔اس موقع پر فرید خان ابڑونے شیر خان کی کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا اور کھیلوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کے اگرچہ میں ملک سے باہر ہوں، لیکن میرا دل اور جذبہ پارٹی اور اہل وطن کے ساتھ ہے۔ شہید بی بی کا مشن ہماری رہنمائی کرتا ہے اور ہم دن رات پارٹی کی مضبوطی اور عوامی فلاح کے لیے کوشاں ہیں۔تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

