کراچی (این این آئی) شہر میں بلند و بالا عمارتوں، چوراہوں اور پبلک مقامات پر لگے بڑے بڑے سائن بورڈز کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردہ آئینی درخواست نمبرCP-D 2594/2025 کی سماعت کل مورخہ 23 جون 2025 بروز پیر ہوگی۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل دو رکنی بینچ کریگی جبکہ پی ڈی پی کے وکیل خرم لاکھانی ایڈووکیٹ درخواست کی پیروی کریں گے۔ سماعت کے بعد پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور اور خرم لاکھانی ایڈووکیٹ میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیں گے۔

