اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی رہنماء ڈاکٹر صدیق(پشین)کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ناکامی کا اعلان کریں۔اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ڈاکٹر صدیق اور ان کے ساتھی کا قتل افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ناکامی کا اعلان کریں،حکومت قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اللہ کریم مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور کے پی جنگل کا منظر پیش کررہا ہے جہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کارکنوں کو اسلام اور پاکستان سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی قیادت نے ہمیشہ امن کی بات کی،لیکن ریاست شاید امن کے جذبے کا انتقام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالات تباہی کے دھانے پہنچ گئے ہیں لیکن حکومت اور ریاست کو کوئی پرواہ نہیں۔

