محمد ہمایوں خان کا وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ سانحہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد (این این آئی)پی پی پی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ سانحہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاحتی مقامات پر اسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید موثر اقدام کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں ہمایوں خان نے سوات می کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے،سیاحتی مقامات پر اسے واقعات کی روک تھام کیلئے مزید موثر اقدام کی ضرورت ہے۔ہمایون خان نے کہاکہ سیاحتی مقامات پر موثر اقدامات نہ ہونے سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ہمایوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی جابحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر شریک و زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشتی الٹنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں جو انتہائی افسوناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں