کوئٹہ(این این آئی)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا آغاز،لاہور قلندر نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کوئٹہ سے کر دیا گیا ہے یہ بات لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے بیوٹمز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ لاہور قلندرز اب تک ساڑھے چھ لاکھ کھلاڑیوں کا ٹرائلز کر چکی ہے، اس مقصد کے لئے بلوچستان سے 22 سو سے زائد کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ جن کی چار روز تک ٹرائلز کریں گے۔ عاطف رانا نے بتایا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والیکھلاڑیوں سے 5 مختلف ٹیمیں بنائی جائیں گی۔ سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین ممالک میں ٹریننگ دیا جائے گا جو کہ کھیل کے میدان اپنے لوہا منوا کر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔ انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سیزن میں بلوچستان کے کھلاڑی بھی لاہور قلندرز میں کھیلیں۔ اس مو قع پر صوبائی مشیر برائے کھیل مینا مجید نیکہا کہ ٹرائلز کا آغاز بلوچستان سے کرنا بلوچستان کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ بلوچستان سے جو پانچ مختلف ٹیمیں بنائی جائیں گی اس سے نہ صرف مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس سے بلوچستان میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔ صوبائی مشیر کھیل نے کہاکہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلوچستان کی کھلاڑیوں کو اگر مواقع فراہم کیاجا ئے تو وہ اپنی پناہ ٹیلنٹ کا بھرپور استعمال کرکے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں مینا مجید نے کہا کہ مواقع کے عدم دستیابی کے باوجود بلوچستان کے کھلاڑیوں نے ہر میدان میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ہے۔ صوبائی مشیر کھیل نے کہا کہ محکمہ سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے کالجز اور یونیورسٹیوں سے نوجوانوں کے ٹرائلز کرے گا۔ ان میں سے بلوچستان کے پانچ نوجوانوں کولاہور کے مرکزی ٹریننگ کیمپ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ لاہور قلندرز کے ٹرائلز کے لیے صوبائی حکومت بھرپور معاونت کرے گی۔

