اسلام آباد کے نجی مال میں تین روزہ ٹریول ایکسپو کا افتتاح

اسلام آباد(این این آئی)گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے نجی مال میں تین روزہ ٹریول ایکسپو کا افتتاح کردیا۔نجی مال میں تین روزہ گلوبل ٹورازم ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاحتی کمپنیوں اور سیاحت کے شعبے سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے تقریب کا افتتاح کیا۔سینٹورس مال کے سی ای او سردار یاسر الیاس بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ہمارے ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹورازم کو فروغ مل رہا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ایک پازیٹو کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اندھیرے سے اجالے کی طرف جارہا ہے ترقی کے اس سفر میں ہم سب نے مل کر کام کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں