اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر و جنرل سیکریٹری کراچی ڈویڑن جاوید ناگوری سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاوید ناگوری سے انکے بھائی عبداللہ کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے۔ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر و جنرل سیکریٹری کراچی ڈویڑن جاوید ناگوری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جاوید ناگوری کے بھائی کے انتقال پر شدید افسوس ہے، سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے،مرحوم کی مغفرت کی دعا ہے، نفیسہ شاہ،سوگوار خاندان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا ہے۔سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خاں نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر و جنرل سیکریٹری کراچی ڈویڑن جاوید ناگوری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جاوید ناگوری کے بھائی عبداللہ کے انتقال پربہت افسوس ہے، سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اس مشکل وقت میں ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دعا ہے کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے، سوگوار خاندان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر و جنرل سیکریٹری کراچی ڈویڑن جاوید ناگوری سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ جاوید ناگوری کے بھائی کے انتقال پر گہرا افسوس ہوا ہے، سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت کرے۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر و جنرل سیکریٹری کراچی ڈویڑن جاوید ناگوری سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں روبینہ خالد نے کہاکہ جاوید ناگوری کے بھائی کے انتقال پر گہرا افسوس ہے، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت کرے، مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا ہے۔شازیہ مری نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر و جنرل سیکریٹری کراچی ڈویڑن جاوید ناگوری سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شازیہ مری نے جاوید ناگوری سے انکے بھائی عبداللہ کے انتقال پر ان کی فیملی سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

