فائزہ خان کا حنا الطاف کو انوکھا جواب رات گئے کراچی کی سڑک پر واک

کراچی : اداکارہ فائزہ خان نے حنا الطاف کے کراچی کو خواتین کے لیے غیر محفوظ قرار دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رات گئےشہر کی سڑک پر واک کی ویڈیو شیئر کر دی۔

حنا الطاف نے کراچی کو جیل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں خواتین محفوظ نہیں ہیں جس کے بعد فائزہ خان نے رات تقریبا 2 بج کر 15 منٹ پر سڑک پر واک کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور کہا کہ کون کہتا ہے کراچی لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں؟اداکارہ کے مطابق وہ گھر میں گھبراہٹ محسوس ہونے پر واک کے لیے نکلیں اور خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں