پشاور:وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے سینئر لیگی رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ نوابزادہ محسن علی خان کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوابزادہ محسن علی خان کی کرک اور خیبر پختونخوا کےلیے سیاسی و عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

