لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے انڈر 13 اور انڈر 15 کے ٹائٹلز جیت لیے۔ ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 13فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان اور بھارت کے آیان دھنوکا کے درمیان مقابلہ ہوا۔بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو شکست دی، سہیل عدنان کی کامیابی کا سکور 5-11 ، 2-11، 13-11 اور 6-11 رہا۔انڈر 15 کے فائنل میں پاکستان کے نعمان خان اور احمد ریان خلیل کے درمیان مقابلہ ہوا۔ نعمان نے سٹریٹ گیمز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔گرلز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کی ماہ نور علی کو سیکنڈ سیڈ چین کی ین زیووان نے دو کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا دیا۔
