قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے 4سرمایہ کار کمپنیاں اہل قرار

اسلام آباد (این این آئی)نجکاری کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن کی نج کاری کیلئے 4سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کر لیا۔مشیرنجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے پیشگی کوالیفکیشن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا، 5ممکنہ سرمایہ کاروں کے اہلیت کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد 4سرمایہ کار کمپنیوں کو اہل قرار دیا گیا، کوالیفائی کرنے والے کنسورشیم اب ڈیو ڈیلیجنس مرحلے کی طرف بڑھیں گے۔نجکاری کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بورڈ نے روز ویلٹ ہوٹل ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی بھی منظوری دے دی، اس آپشن کا مقصد ملک کے لیے طویل مدتی قدر کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں