کراچی(این این آئی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی سربراہی میں لیاری میں بلڈنگ گرنے کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے قائم کی جائے والی اسٹیرنگ کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کو ان کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گء ہیں۔کمیٹی نے اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کے لیے مطلوب ضروری اعدادوشمار قواعد وقوانین و ذمہ داروں کی تفصیلات سمیت دستاویز اور دیگر تمام ضروری معلومات جمع کر نیکا کام شروع کردیا ہے۔ کمیٹی اپنی تحقیقات کی روشنی میں جائزہ اور سفارشات مکمل کرکے 48 گھنٹے میں اپنی جامع و تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی عمارت کے گرنے کی وجوہات بتائے گی اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے اصول قواعد کے مطابق۔کمیٹی کسی بھی متعلقہ افسر کو انکوائری میں شریک کر سکے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے اور عماتوں کے مکینوں کو غیر متوقع حادثات کی صورت میں محفوظ رہنے کے لئے ہنگامی منصوبہ کے بارے میں بھی تجاویز دے گی

