وڈھ کے علاقے میں گیسٹرو کی وباء سے 133افراد متاثر

ْخضدار(این این آئی)تحصیل وڈھ کاکاہیر میں گیسٹرو وبا، 133 افراد متاثر، محکمہ صحت کا فوری ردعمل خضدار کی تحصیل وڈھ کاکاہیر میں گیسٹرو وبا پھیلنے کی اطلاع ملی، کہ جس سے 133 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کو اسہال اور دیگر متعلقہ علامات کے علاج کے لیئے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ خوش قسمتی سے اس وبا سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایات پر پی پی ایچ آئی-بی ڈی ایس یو خضدار اور محکمہ صحت خضدار نے مشترکہ طور پر فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے میڈیکل اور پیرامیڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجے، جنہوں نے ہنگامی بنیادوں پر طبی خدمات فراہم کیں۔ماہرین نے وبا کی وجہ صاف پانی کی عدم دستیابی اور بارشوں کے موسم کو قرار دیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں