چیئرمین ایف بی آر مثبت کوششیں جاری رکھیں، ہم سب ملکر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر صاحب آپ اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں ہم سب مل کر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ویلڈن چیئرمین ایف بی آر، مذکورہ ایف بی آر کے افسر کو بروقت معطل کر کے نوکری سے برطرفی کی کارروائی کا آغاز آپ کی پاکستان کے لیے نیک نیتی کا اظہار ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہے بدمعاشی نہیں، ایف بی آر چیئرمین صاحب آپ ملک کے لیے بہت جلد ہی اچھے اقدام کرنا چاہتے ہیں لیکن جب نظام کا آوے کا آوا بگڑا ہو تو تھوڑا وقت لگے گا۔انہوں نے کہاکہ کاروباری لوگوں سے عزت، احترام اور پیار سے جو کہیں گے وہ پاکستان کیلئے کرنے سے گریز نہیں کریں گے، یہ ہمارا سرمایہ ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چیئرمین صاحب آپ اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں ہم سب مل کر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں اور اچھے اقدام کے لیے کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں