عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈاکٹر علی خان مگسی

جھل مگسی (این این آئی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکٹر علی خان مگسی سے ایم ایس ڈی ایچ کیو گنداواہ ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ، پرنس الہی بخش سیال، ڈاکٹر صلاح الدین مری، سوشل ورکر عرفان علی لاساکانی مگسی،نوجوان محمد قاسم سیال و دیگر ملاقات کی اس دوران ملاقات صحت کے حوالے سے درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکٹر علی خان مگسی نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو صحت کی سہولیات فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں تمام بی ایچ یوز کا خود دورہ کرتا رہتا ہوں تاکہ جہاں درپیش مسائل ہوں انہیں جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ڈی ایچ کیو سمیت آر ایچ سی اور تمام بی ایچ یوز کے عملے کی حاضری یقینی بنایا جارہا ہے اگر کسی کو کوئی بھی شکایت ہو میرے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں. انھوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ضلع کے تمام آر ایچ سیز۔بی ایچ یوز و سی ڈیز میں دورا کرکے ان میں عملے کی حاضری کو یقینی بنادیا گیا جبکہ ادویات کی فرایمی کے ساتھ ساتھ وہاں پر صحت کی دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ضلع میں محمکہ صحت کو درپیش مسائل کا سامنا ہے لیکن دستیاب وسائل میں رہتے عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کررہے ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں