الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے، حافظ محمد ابراہیم محمد حسنی

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء ملک حافظ محمد ابراہیم محمد حسنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن ضلع کوئٹہ کے چار ٹاؤن کے لوکل گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے تاریخ کااعلان کرے، کوئٹہ کے(بی) ایریاکے 9یونین کونسلزکو میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں شامل کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لیجن میں یونین کونسل شادینزئی، یونین کونسل پنجپائی، یونین کونسل زڑخو، یونین کونسل سرہ غڑگئی، یونین کونسل کچلاک شامل ہے، اگر ان یونین کونسلوں کو میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ضم کیا گیا تو ہم بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے علاوہ پورے بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ کے بلدیاتی الیکشنزمنعقد ہوچکے ہیں، مگر تاحال کوئٹہ میں الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے بلدیاتی ادارے غیر فعال ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت فوری طور پر کوئٹہ شہر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں