کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کیلئے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

