شپشاور(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا گزشتہ سماعت تحریری حکم نامہ جاری کردیا،جس میں پی ٹی آئی رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔عدالت نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 5 کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار رجسٹرار کے پاس ضمانتی مچلکے جمع کرائیں اور درخواست گزار کو جب بھی نیب بلائے وہ پیش ہوں۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں درج ایک مقدمے میں راہداری ضمانت کیلئے اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخوست دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے انہیں راہداری ضمانت دی جائی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

