بلوچستان کے 7اضلاع میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوئے،الیکشن کمیشن

کوئٹہ(این این آئی) الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ا اتوار کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 4 بجیتک بغیر کسی رکاوٹ، بدنظمی یا ناخوشگوار واقعے کے مکمل ہو ا۔ پولنگ مکمل طور پر پْرامن اور شفاف ماحول میں منعقد ہوء، جس کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پولنگ عملے نے بھر پور کردار ادا کیا۔ ان ضمنی انتخابات میں بلوچستان کے 7 اضلاع ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں