پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست کو خیبرپختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ریلیاں نکالیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور میں ہی احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی نے 5 اگست کو ملک بھر احتجاج کی کال دی ہے۔

