کوئٹہ +کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیرکو پی پی بلوچستان کے صدر سردار محمد عمر گورگیج، جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ اور سیکریٹری اطلاعات ظہور بلیدی نے ملاقات کی پیپلز پارٹی بلوچستان کے نومنتخب عہدیداروں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعتماد پرتشکر کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بات چیت کرتے ہويے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں مضبوط سیاسی انفراسٹرکچر ناگزیر ہے، بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کو یونین کونسل کی سطح تک مضبوط کیا جائے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات کو اجاگر کریں۔

