بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت عامہ کا اجلاس، دو اہم طبی اداروں کے ترمیمی بل زیر غور

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت عامہ کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی زیرصدارت پیر کو منعقدہوا۔اجلاس میں اراکین مجلس عبیداللہ گورگیج، غلام دستگیر بادینی،سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب پانیزئی نے شرکت کی۔اجلاس میں شیخ محمد بن زاید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ اور بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرویورولوجی کے ترمیمی بلز سے متعلق قوانین زیر غور آئے اور محکمہ صحت نے مجوزہ بلز پر تفصیلی بریفنگ دی اراکین نے مختلف نکات اٹھائے اور مفید تجاویز دیں اوربلز کو بہتر بنانے کے لیے مزید مشاورت کی سفارش کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس جلد بلایا جائے گاجس میں بلز کو حتمی شکل دیکر اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں