صحبت پور میں ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام کے لیے مفت تشخیص سینٹرز قائم، عوام سے ٹیسٹ کروانے کی اپیل

صحبت پور(نامہ نگار)ضلع صحبت پور میں ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام کے لیے اہم اقدام: مفت تشخیص سینٹرز کا قیام بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ، اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ،صوبائی کواڈینٹر ہیپاٹائٹس پروگرام ڈاکٹر امیر علی بگٹی کی خصوصی ہدایات پر ضلع صحبت پور میں ہیپاٹائٹس سی (کالا یرقان) کی روک تھام کے لیے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ ضلع بھر میں مفت تشخیص سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں شہری اس جان لیوا بیماری کا مفت ٹیسٹ کروا سکیں گے۔ناظم صحت ضلع صحبت پور ڈاکٹر عبدالقادر کھوسہ اور صوبائی کوآرڈینیٹر ہیپاٹائٹس پروگرام ڈاکٹر امیر علی بگٹی کی نگرانی میں یہ سینٹرز سرکاری ہسپتالوں میں قائم کیے گئے ہیں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقادر کھوسہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان سینٹرز پر جا کر اپنا اور اپنے خاندان کے افراد کا ٹیسٹ ضرور کروائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہیپاٹائٹس سی کی بروقت تشخیص اور علاج سے اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اس مہم میں محکمہ صحت کا ساتھ دینے کی درخواست بھی کی۔ یہ مہم 4 اگست سے 9 اگست تک ضلع بھر میں جاری رہے گی۔ اس اقدام سے ضلع کی عوام کو ایک بڑی صحت سہولت میسر ہو گئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں