کراچی (پریس ریلیز) جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے کشمیریوں نے بہت تکا لیف اٹھائیں مگر 5اگست کا دن کشمیریوں کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دے تھا ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سندھ سرکل کراچی سینئر رہنما رانا عزیز الحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ35اے اور 370کو ختم کرکے بھارت نے سوچا کے تحریک آزادی کشمیر کو دبا دیا جائے۔اس تناظر میں بھارت نے ظلم کی ایک نئی داستان مقبوضہ کشمیر میں رقم کی جو کشمیریوں کے حوصلے کے سامنے مٹی کی دیوار ثابت ہوئی قابل افسوس بات یہ رہی کہ اس معاملے پر پاکستان میں حکمران سابقہ حکومتوں کوئی خاطر خواہ ردل عمل نہیں دکھا یا کشمیریوں کے دلوں کو اس دن ٹھنڈک ملی جب آپریشن بنیان مرصوص کامیاب ہوا اور بھارت کا سارا غروج خاک میں ملا اور بھارت کوعبرت ناک ذلت کا سامنا کرنا پڑا اب کشمیریوں میں الحمدللہ نئی جان آگئی ہے حکومت پاکستان کو اور اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے بھارت پر دباؤ بڑھائے کہ وہ حریت کانفرنس کے لیڈروں کو فورا رہا کروائیں پلوامہ ایکسیڈنٹ کے بعد اب تک سینکڑوں نوجوان لاپتا ہیں یا جیلوں میں قید ہے ان کو فورا رہا کروایا جائے اور پاکستان گورنمنٹ کے پاس کشمیر کے لوگوں کی جان بچانے کے لیے بی پلان بی ہونا چاہیے اے پلان تو تقریبا فائل ہو چکا ہے یہ صرف اب دوکان چلانے کے لیے تھا لہذا اب جو بھی بات ہو وہ کشمیریوں کو بچانے کے لیے ہو۔

