سپیکر قومی اسمبلی نے ارلیمانی سیکرٹری کو بریفنگ نہ دینے پر وفاقی سیکرٹری کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا

اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت تخفیف غربت کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری کو بریفنگ نہ دینے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ مجھے ادارے کی جانب سے کوئی بریفنگ نہیں دی گئی، پارلیمانی سیکرٹری وزارت تخفیف غربت اظہر لغاری نے بتایا کہ ادارے کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔سپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی سیکرٹری کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔سپیکر ایاز صادق نے وزارت کے جونیئر افسر کو ایوان سے نکال دیا۔سپیکر ایاز صادق نے سیکرٹری وزارت تخفیف غربت کو چیمبر میں فوری طلب کر لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیکرٹری کو بتائیں یہاں آ کے بیٹھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں