یوٹیلٹی سٹورز پر ماہانہ 60 سے 70 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی وفاقی ادارے کے ملازم کو فارغ نہیں کر رہی،یوٹیلٹی سٹورز کو فعال بنانے کی پوری کوشش کی گئی۔بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر ماہانہ 60 سے 70 کروڑ نقصان ہو رہا تھا۔ یوٹیلٹی سٹورز کو بند نہ کیا جاتا تو یہ نقصان اربوں میں پہنچ جاتا،ملازمین کے حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی ہے،ان کا معاملہ افہام و تفہیم سے طے کیا ہے،ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں