کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ منیر حسین احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے کا پائیدار حل صرف اسی وقت نکل سکتا ہے جب صوبے کے حقیقی سیاسی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لے کر سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بولان سمیت مختلف علاقوں میں راستوں اور موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش مسائل کے حل کی بجائے عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ وفاقی حکومت اور مقتدر قوتیں اگر واقعی بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں مخلص ہیں تو انہیں فوری طور پر عملی سنجیدگی اور بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ حافظ منیر حسین احمد نے کہا کہ بلوچستان میں صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں تو نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ امن و امان کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے ماضی کے انتخابی عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بدترین انتخابات اور ان کے نتیجے میں بننے والی حکومت سے مسائل کے حل کی امید رکھنا نادانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ریاستی ادارے، سیاسی قوتیں اور قبائلی رہنما مل بیٹھ کر بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کے لیے ایک سنجیدہ روڈ میپ تیار کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

