گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست سندھ ہائیکورٹ کے وکیل اور سابق جج احمد علی گبول کی جانب سے دائر کی۔ درخواست میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی فوری برطرفی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں سابق جج نے موقف اپنایا ہے کہ گورنر سندھ نے آئینی حلف غیر جانبداری کی خلاف ورزی کی ہے۔ گورنر لسانی بنیادوں پر سیاست کو فروغ دیا ہے۔ گورنر ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر صوبائی نسلی صوبائی تقسیم کی بات کی ہے۔ گورنر ہاس اور دیگر مقامات پر کامران خان ٹسوری نے تقاریر کیں۔ آئین پاکستان برابری صوبائی ہم آہنگی کی ضمانت ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے بھی ریاستی عہدے کو کسی سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال سے روکتے ہیں۔ صدر پاکستان کو ائین آرٹیکل 101(3) کے تحت گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹائیں۔ گورنر چپ ایک غیر سیاسی عہدہ ہے۔ کامران ٹسوری اپنا عہدہ اور گورنر ہاس مخصوص سیاسی جماعت کے لیئے استعمال کررہے ہیں۔ گورنر سندھ کے عہدے کو وفاقی اتحاد اور صوبائی ہم آہنگی کی علامت بنایا جائے۔ درخواست میں وفاقی سیکریٹری قانون و انصاف، سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن اور پرنسپل سیکریٹری گورنر سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں