کوئٹہ(این این آئی)ملک بھر میں موجودہ سیلابی صورتحال اور مختلف مقامات پر فلیش فلڈز کے باعث، جعفر ایکسپریس(کوئٹہ تا پشاور) اور بولان میل(کوئٹہ تا کراچی) کو ایک دن(ہفتہ) کیلئے منسوخ کردیا گیاریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو کرایہ مکمل طور پر ریفنڈ کیا جائے گا، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی آج روہڑی/جیکب آباد سے منسوخ کیا جائے گا۔

