ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) پنجاب میں طوفانی بارشوں اور سیلاپ کا پانی گڈو بیراج میں داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر نصیرآباد جعفراباد اوستہ محمد صحبت پور جھل مگسی میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ جاری پی ڈی ایم اے کی جانب سے کمشنر آفس ڈیرہ مراد جمالی میں کیمپ آفس قائم کرکے صورتحال کو مانیٹرنگ کرنا شروع کر دیا گیاتمام محکموں کو تیار رہنے۔کے احکامات جاری کر دیے گیے تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال اور سیلابی پانی سندھ میں داخل ہونے اور گڈو بیراج میں لاکھوں کیوسک پانی آنے کے خدشے کے پیش نظر وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی میں پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ڈی جی جہازیب خان کمشنر آفس ڈیرہ مراد جمالی میں کیمپ افس قائم کرکے سیلابی صورتحال کو مانٹرنگ کرنا شروع کر دیا گیا ہے گڈو بیراج مین سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث پٹ فیڈر کینال اور کچھی کینال میں پانی انے سے ڈیرہ بگٹی صحبت پور جعفراباد اوستہ محمد جھل مگسی اور نصیرآباد کے ڈوبنے کا خدشہ پایا جا رہا ہے اس سلسلے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ آبپاشی بلوچستان کے اعلی حکام نے گزشہ روز گڈو بیراج اور کشمور کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی پانی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی جبکہ مزکورہ اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہوے تمام محکموں کو تیار رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

