بھارت کی آبی دہشت گردی پورے خطے کیلئے سنگین خطرہ ہے،چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ بھارت کی آبی دہشت گردی پورے خطے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے حالیہ سیلابی صورتحال نے15لاکھ سے زائد لوگ متاثر اور لاکھوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں،مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی انکے نقصانات کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ پنجاب میں طوفانی بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے سے ابتک 30سے زائد افراد جاں بحق اور 15لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت،این ڈی ایم اے،ریسکیو 1122اور دیگر امدادی اداروں نے ملکر سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 4لاکھ81ہزار سے زائد لوگوں اور 4لاکھ سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے جو ایک احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشیں اور سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے اکیلے نمٹنا صرف حکومت کے بس کی بات نہیں ہے امدادی اداروں کو حکومت کا ساتھ دیناچاہئے تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب سے متاثرہ عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گی سیلاب سے متاثرین کے نقصانات کے ازالے کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے فی کس 20لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جس سے متاثرہ خاندان کی کچھ مدد ہوسکے گی۔انھوں نے مذید کہا کہ تمام صوبائی اور وفاقی حکومتوں اور اداروں کو مل کر ایسے اقدامات کرنے چاہیے جن سیہر قسم کی قْدرتی آفات اور تباہکاریوں سے بچا جا سکے، انہیں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ہونے والی مستقبل کی آفات، حادثات اور تباہکاریوں کے لئے موثر اقدامات اور پلاننگ کی ضرورت ہے تاکہ غریب عوام کو مذید مْشکلات اور نقصانات سے بچایا جا سکے۔ٗ

اپنا تبصرہ بھیجیں