وزیرآباد(این این آئی)وزیر آباد میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔اس حوالے سے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مقامی اسپتال سیلابی پانی سے بھرا ہوا تھا، اگر بروقت طبی امداد ملتی تو بچے بچ سکتے تھے۔خاتون نے 28 اگست کو نالہ پھلکو کے قریب گاڑی میں بچوں کو جنم دیا تھا، سیلابی پانی کے باعث خاتون اسپتال نہیں پہنچ سکی تھی۔

