ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور اپیکس کمیٹی اجلاس بلانے پر زور

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / اسٹاف رپورٹر) میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کی مرکزی کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اپیکس کمیٹیوں کے اجلاس بلانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی بار بار بندش اور ملک دشمن فتنوں کے قلع قمع کے لئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ اب جبکہ بلوچستان اور کے پی میں بیرونی مداخلت کے ثبوت بھی مل چکے ہیں۔ پراکسی وار سے بچنے کے لئے تمام اداروں کو الرٹ رہنیکی ضرورت ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے واقعات میں 90ہزارافراد کی قربانی دے چکا ہے۔ ربیع الاول کے موقع پر خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے حکومت کو گڈ گورننس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اقدامات پر توجہ دینی ہوگی کیونکہ آبی جارحیت کے بعد بھارت اور دشمن اپنے فتنوں کے زریعے پراکسی وار کرسکتا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان اور اپیکس کمیٹیوں کے مسلسل اور ماہانہ اجلاس ضروری ہیں تاکہ ہر شورش زدہ سازش اور دہشت گردوں سے نمٹا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں