سیلاب زدگان کی مدد اور فصلوں کی تباہی کے شکار افراد کی حکومت فوری مدد کرے ریلیف کیمپوں پر خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سندھ۔ پنجا ب اس وقت سخت کشمکش میں ہیں

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / اسٹاف رپورٹر) ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال احمد صدیقی، مرکزی رہنماؤں فاروق ملک، ریحان خان، محمد پناہ پنہیار،سیف یار خان، عامر علی، مقصود قریشی، سلیم سہروردی، آصف قدوس نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیاست سے بالاتر ہوکر سیلاب زدگان کی مدد اور فصلوں کی تباہی کے شکار افراد کی حکومت فوری مدد کرے ریلیف کیمپوں پر خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سندھ۔ پنجا ب اس وقت سخت کشمکش میں ہیں۔ اسوقت ملکی یکجہتی اور سیاست کے بجائے خدمت کا وقت ہے۔۔ انہوں نے مذید کہا کہ بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنئے کے لئے ڈیمز کی تعمیرات دن رات کی جائے۔ صرف اجلاسوں سے مسئلہ حل نہیں ہوں گے۔ درختوں کی کٹائی اور بد انتظامی نے موسمیاتی تبدیلیوں کو جنم دیا۔ اپنی غلطیاں درست کرکے ہرسال تباہی سے بچنے کے لئے گڈ گورننس لازمی ہے۔ سیلاب نے لاکھوں افراد کو برباد کردیا ہے۔ فصلوں کی تباہی سے مہنگائی کا طوفان اور معاشی بحران آنے کا خطرہ ہے۔ اس لئے گڈ گورننس اور بہتر اقدامات کرکے مہنگائی اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ سیلاب زدگان کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں مشکلات سے باہر نکالے۔ افواج پاکستان نے جس طرح سیلاب میں امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ وہ قابل تحسین ہے۔ تمام ریسکیو حکام اور انتظامیہ کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں۔ لیکن سیلاب کے بعد انکی آباد کاری اور انہیں مالی بحران سے نکالنے کے لئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں