ایشیاکپ،ڈی ویلیئرز کوبھارتی کرکٹرز کے رویے پر افسوس

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقاکی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کا کھیل پر اثرانداز ہونا انتہائی افسوسناک ہے ۔لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے ،بھارتی ٹیم کا اختتامی تقریب میں رویہ کھیل میں نہیں آنا چاہیے ۔ کھیل میں جیت کے جشن کو اس کی اصل روح کے ساتھ منایا جانا چاہیے ، سیاست کا اس میں کوئی دخل نہیں ہونا چاہیے ۔ یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ صورتِ حال کھلاڑیوں کو مشکل پوزیشن میں لے آئی جسے دیکھ کر وہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کا مصافحہ نہ کرنا اور باہمی رویہ پر سوشل میڈیا پر خاصی بحث ہوئی۔ڈی ویلیئرز نے اس تنازع کے باوجود بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بھارت کی ٹی20 ٹیم آئندہ سال ورلڈ کپ سے پہلے انتہائی مضبوط نظر آ رہی ہے ۔ ان کے مطابق بھارتی ٹیم بڑے ٹورنامنٹس میں کھیلنے میں مہارت رکھتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں