مریم نواز کا معافی مانگنے سے انکار، پیپلزپارٹی کا واک آؤٹ

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے معافی مانگنے سے انکار پر پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ جمعہ کو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوااس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں،آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔ بعد ازاں حکومتی ٹیم کے منانے پر پیپلزپارٹی کے ارکان ایوان میں واپس آئے۔اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ مذکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں، تمام معاملات افہام وتفہیم سے حل ہوسکتے ہیں، ایک دوسرے پر الزام تراشی کسی کے لیے بھی فائدہ مند نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں