نوجوان کھلاڑیو ں کی حوصلہ افزائی ایسی طرح کرتے رہیں گے احمد چوہان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی نائٹ لیگ سیزن 18میں بی ٹی کے اسٹارز کا میچ نائٹ ہالک سے آئی بی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ بی ٹی کے اسٹارز نے نائٹ ہالکس کی ٹیم کو177 رنز سے ہرا دیا۔ آئی بی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ بی ٹی کے اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 239 رنز بنائے۔ سبزل نے چالیس گیندوں پر 55رنز کی اننگ کھیلی، قربان بروہی 47 سعید حسن 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نائٹ ہالکس کی ٹیم صرف 62رنز بنا سکی۔اس موقع پر بی ٹی کے اسٹارز کے سرپرست اعلیٰ سردار کامران خان ترین، شہید دانیال کرکٹ گروپ کے سربراہ شیخ ساجد کریم معروف بلڈرز محمد طیب دونوں ٹیموں کے سپورٹرز و دیگر بھی موجود تھے۔ سماجی رہنما احمد چوہان نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کرنی چاہئے۔ شہر میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ شہر کی ترقی کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ سردارکامران خان، مشہور بلڈرز محمد طیب نے کہا کہ شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں