نوکنڈی (این این آئی) ایم پی اے چاغی و سابق چیئرمین سینیٹ پاکستان محمد صادق سنجرانی نے محکمہ تعلیم بلوچستان کے پروجیکٹ مینجمنٹ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول نوکنڈی میں ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں سابق مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی، ضلع چیئرمین خان عبدالودود سنجرانی، پروجیکٹ ڈائریکٹر ظہور احمد بلوچ، سردار حاجی امان اللہ کبدانی، حاجی محمد رفیق ساسولی، حاجی محمد خیر ایجباڑی، حاجی امان اللہ مینگل، الطاف خان سنجرانی، میر خیام جمالدینی، میر عمران مری، حاجی عثمان گمشادزئی سمیت دیگر معزز قبائلی عمائدین اور شخصیات نے شرکت کی۔پروجیکٹ کے تحت اسکول کی مکمل مرمت، تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ تین عدد اسمارٹ ٹی وی، نیا فرنیچر، سائنسی و کھیلوں کا سامان، پرنٹرز، واٹر کولر اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔افتتاح کے موقع پر قائم مقام ہیڈ ماسٹر امین اللہ سنجرانی نے ایم پی اے چاغی کو سائنس روم سمیت مختلف کلاسز کا معائنہ کرایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے، نوجوان نسل کو محنت، نظم و ضبط اور جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرکے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ایم پی اے چاغی محمد صادق سنجرانی نے تقریب کے دوران اسکول کے لیے متعدد اعلانات بھی کیے، جن میں 200 نئے ڈیسک، تمام طلبہ کے لیے یونیفارم، فوٹو اسٹیٹ مشین، واٹر سپلائی کنکشن اور آراو پلانٹ، کمپیوٹرز اور آئی ٹی انسٹرکٹر کی فراہمی، اسمبلی ہال کی ٹف ٹائلنگ، پارکنگ شیڈز، فٹسال گراؤنڈ، نہم و دہم کے مطالعاتی دورے، اضافی اساتذہ کی خدمات (ریمیونریشن کی بنیاد پر) اور لائبریری کے لیے کتابوں کی فراہمی شامل ہیں۔تقریب کے اختتام پر قائم مقام ہیڈ ماسٹر امین اللہ سنجرانی نے ایم پی اے چاغی محمد صادق سنجرانی کو سیرت النبی پر لکھی گئی کتاب پیش کی، جس پر شرکاء نے زبردست داد دی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کامحرم کے پہلے عشرہ میں بہترین انتظامات تعاون پر سول انتظامیہ،سیکیورٹی فورسز ودیگر سے اظہار تشکر
- وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شعیب اختر کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار
- خطے میں پائیدار امن پاکستان کے لیے غیر معمولی معاشی مواقع پیدا کر سکتا ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- الحمدللہ بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام مجالس اور جلوس پرامن ماحول میں خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوئے،وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
- تیزاب گردی واقعے کو21دن گزر نے کے باوجود حکومت ملزمان کو گرفتار کرسکی نہ جائز مطالبات پر کوئی پیشرفت ہوسکی،سینئر ڈاکٹرز و افسران کی معطلی،تادیبی کارروائیاں ڈاکٹر برادری کی تذلیل کے مترادف ہیں،پی ایم اے
- زیارت میں تبلیغی جماعت پر دہشتگردوں کی بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے،حاجی نور محمد خان دمڑ
- ایران امریکہ معاہدہ اور پاکستان کا کردار
- خواجہ آصف کا بلاول کو ویل لیفٹ
- ساڑھے 3 سال بعد پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کو مستقل چیئرمین مل گئے
- حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کردی

