مودی سرکار اپنی شکست کا بدلہ افغان فورسز کے ذریعے لینا چاہتی ہے‘پیپلز پارٹی وسطی پنجاب

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرنے والی افغان فوج کو ناکوں چنے چبوا دیئے، مودی سرکار اپنی شکست کا بدلہ افغان فورسز کے ذریعے لینا چاہتی ہے۔حسن مرتضی نے کہا کہ پاک فوج نے بزدل دشمن کو دندان شکن جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،افغان فوج نے پاکستان پر حملہ کر کے خود کو بھارتی پراکسی ثابت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت خود دہشت گردی کا شکار رہی ہے،پاکستانی سرزمین پر بد امنی پھیلانے والوں کو ان کے گھر میں گھس کر ماریں گے۔حسن مرتضی نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور اس کے پشتی بانوں کو ختم کر کے دم لیں گے،پوری قوم اور پاکستان پیپلز پارٹی پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں