کراچی (خصوصی رپورٹ)پاکستان اتحاد تحریک پاکستان کے سربراہ رضا علی رضوی نے کہا ہے کہ ناصر حسین شاہ کراچی میں ترقی کی علامت بنیں۔پانی کی لائنیں کبھی اتنی مرتبہ نہیں ٹوٹیں جتنی میئر کے دور میں ٹوٹ رہی ہیں۔ پانی کا تین گنا بل کرنے والا میئر کراچی کے لئے بدنما داغ نہ بن جائے پیپلز پارٹی اپنی ساکھ بچائے۔ وہ کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ رضا علی رضوی نے کہا کہ کراچی میں سسٹم مافیا اور چائنا کٹنگ عروج پر ہے۔ منشیات اور سارے گورکھ دھندے، ٹارگٹ کلنگ، بد امنی، لوٹ مار، بدعنوان افسران کا راج ہے۔ میئر کی زبان جتنی تیزی سے چلتی ہے بلاول بھٹو اتنی تیزی سے کراچی کی سڑکیں بنوائیں۔ کراچی کے عوام لاوارث ہیں۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پیپلز پارٹی کے لئے چیلنج بن چکا ہے۔بدنام زمانہ افسران جنکی شہرت دہشت گرد کی ہے انہیں پی ڈی بنا دیا گیا ہے۔ نوٹ کمانے کی مشینیں دو نمبر افسران اور انکا سرپرست افضل زیدی ہے۔ میئر میونسپل کمشنر سے ادارے کو ٹھیک کرانے کے بجائے دعوتیں اڑائیں گے تو کرپشن کیسے رکے گا؟ایم ڈی اے نے غدر مچا رکھا ہے۔ کراچی کے 50فیصد علاقوں میں لینڈ گریبنگ ہو رہی ہے۔ 9ہزار ایکڑ الطاف نگر اور چار ایکڑ مواچھ گوٹھ، دس ایکڑ لانڈھی، اسکیم 41میں متعدد، سرجانی میں ہر پلاٹ کی چار چار فائلیں ہیں۔ اورنگی کے کرپٹ کرمنل دہشت گردی میں ملوث افسر نے کمرشل لیزوں کو بھی جعلی قرار دے کر پٹرول پمپ اور ان علاقوں میں بھی چائنا کٹنگ جاری رکھی ہوئی ہے جو انکی حدود میں نہیں آتے۔ اطہر نقوی نامی افسر نے کاٹیج ا نڈٖسٹری کی نان کلاس چالیس ایکڑ زمین، فیصل رضوی نے یو سی دفتر، 27ایکڑ جرمن، عیسائی مشینری کے کورین اسپتال اور اسکی زمین پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ جبکہ عیسائی مشینری نے ذولفقار شہید کالج کی این او سی دے کر اپنی زمین پر کالج بنوایا۔نیا ناظم آباد کو پی پی کی قیادت کے ساتھ ملکر بے نظیر اسٹیڈیم بیچ دیا۔ یو سی ڈی، بنارس نیشنل، علی گڑھ، سب کی سودے بازی کر لی گئی۔شاہد بشیر نامی لینڈ گریبر نے پاکستان پوسٹ آفس کی زمین اور ورکشاپ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ سیاسی زور پر اورنگی میں ہر قسم کی چائنا کٹنگ کا ماسٹر مائنڈ یہی ہے اور اسکے اثاثے روس اور دیگر ممالک میں بھی ہیں۔ حفیظ رند کروڑوں روپیدے کر اربوں روپے کی زمین پر قبضہ کر رہا ہے۔ سی بلاک کو بھی اپنی حدود میں شامل کر لیا ہے غفار قاضی، عابد ستی، شہزادہ گلفام اور فیصل رضوی اور شاہد بشیر اس کھیل میں شامل ہیں جبکہ شاہد بشیر کا سالا نعمان سب سے بڑا لینڈ گریبر ہے۔ 22پارکوں اور متعدد فلاحی پلاٹوں پر اس مافیا کا قبضہ ہے۔ رضا علی رضوی نے اینٹی کرپشن کے قبضوں کی بھی مذمت کی ہے جو لینڈ گریبنگ کا مرکزی کردار اور سہولت کار ہیں۔ ناصر شاہ فوری میونسپل کمشنر کے ایم سی کو معظل کریں۔ فیصل رضوی جو فرقہ وارانہ، لسانی فساد کی سازش کے بعد اقلیتوں سے بھی لڑانے کی سازش کر رہا ہے فوری اسے برطرف کرکے فرار اور دس سال ماروائے قانون تنخواہیں لینے سمیت جعلی دستاویزات اور کزن سمیت تمام دہشت گردیوں کے خلاف بھی کاروائی کریں۔ کراچی میں سڑکوں کا جال بچھا کر کراچی کے عوام کی دعائیں لیں۔ وہ سخت ایکشن لیں گے تو یہ سارے کرپٹ بھاگ جائیں گے۔ ہم آپکے ساتھ تعاون اور متاثرہ افراد کو آپکے سامنے پیش کردیں گے جن سے بھاری رشوتیں لی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دسویں ادب فیسٹول کا شاندار اختتام:کتاب و ہنر میلہ منعقد کیا گیا
- نیشنل پارٹی رہنماؤں اور ساتھیوں کی خوشگوار ماحول میں سیاسی نشست کی یادگار تصویر
- ملک کی مستقبل کی ترقی و خوشحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ موجودہ قیادت کس طرح ان چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے اور ملک کو استحکام و ترقی کی طرف لے جاتی ہے
- نیشنل پارٹی پنجگور کا شہید ولید بلوچ کے چہلم پر تعزیعتی ریفرنس کا اعلان
- نیشنل پارٹی کے کونسلر اعجاز ملائی کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کیپٹن نسیم بلوچ سے ملاقات
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مقامی آرٹسٹ شریف قاضی کی جانب سے یادگار پورٹریٹ کا تحفہ
- تربت: میر فدا حکیم رند کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، خدمات کو خراج تحسین، علاقائی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
- کینسر اور بلوچستان
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا گرلز کینٹ ہائی سکول کے لیے بس کی فراہمی کا تاریخی اقدام

