قصور (این این آئی) آپ کا حق، آپ تک، وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب بحالی پروگرام 2025 کے تحت بحالی کیمپ کا وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ملک رشیداحمد خاں اور ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ کا ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کے ہمراہ دورہ۔ متاثرین سے گفتگو کرکے مسائل سنے، مختلف کاو?نٹرز پر جا کر فارم جمع کروانے سے لے کر ریلیف وصول کرنے تک کے پورے عمل کا بغور جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پارلیمنٹیرینز کو کیمپ کے انتظامات اور ریلیف فراہم کرنے کے عمل کی تفصیلی بریفنگ دی۔ کیمپ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر قصور اور ریونیو عملہ بھی موجود تھے جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، بینک عملہ اور دیگر ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ملک رشیداحمد خاں کاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق سیلاب متاثرین کو مرحلہ وار امدادی چیکس جاری کیے جا رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین میں رقوم کی تقسیم کا عمل شفافیت اور ڈیجیٹل طریقہ کار سے جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سیلاب بحالی پروگرام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔فلڈ بحالی کیمپ میں تمام متعلقہ ادارے اپنے فرائض پوری ذمہ داری سے ادا کر رہے ہیں۔ممبر قومی اسمبلی میاں /پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس وریونیو سعد وسیم شیخ کاکہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے پنجاب حکومت کے عملی اقدامات جاری ہیں۔ سیلاب متاثرین کو باعزت طریقہ کار سے رقوم کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔سیلاب متاثرین کو ان کا حق بذریعہ بینک شفافیت کے ساتھ دیا جا رہا ہے۔پنجاب بینک آف پاکستان کی جانب سے خصوصی برانچ بھی کیمپ میں قائم کر دی گئی ہے۔ کیمپ تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے جبکہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں۔بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سرسبز پنجاب اور ستھرا پنجاب کے وژن کے تحت وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں، ایم این اے سعد وسیم شیخ اور ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے قصور میں اربن پلانٹیشن کے تحت ساڑھے 3کنال کے پلاٹ پر مین فیروز پور روڈ بائی پاس چوک میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ شہر قصور میں اسسٹنٹ کمشنر قصور اور محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے شجرکاری مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

