اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا میررحمت صالح بلوچ سے اظہارِ تعزیت، بھائی کی شہادت پر افسوس

اسلام آباد (رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجگور میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میررحمت صالح بلوچ اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے میررحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اسپیکر نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں